ARTICLE AD BOX
بہاولپور کے علاقے موضع سلطان پور اوچ روڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ذہنی معذور بھائی نے اپنی 20 سالہ بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اس دوران اس کے سگے بھائی نے کدال کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ لڑکی کا سر تن سے جدا ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کے مطابق ملزم عمران فاتر العقل اور ذہنی مریض ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
.png)
1 week ago
19







English (US) ·