Times of Pakistan

رائے ونڈ: شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، ایک ملزم گرفتار

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

رائے ونڈ پولیس نے حویلی کے مالک ندیم سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا


رائے ونڈ کے علاقے میں شہری پر تشدد کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں ملزمان کو ایک شہری پر ڈنڈوں اور اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق وسیم سمیت 7 ملزمان نے شہری پر حملہ کیا۔ مدعی ندیم سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حویلی سے جانور لے جانے سے روکنے پر ان کے ملازم طفیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رائے ونڈ پولیس نے حویلی کے مالک ندیم سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Read Entire Article