ARTICLE AD BOX
تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے اور پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے: اسماعیل بقائی
شائع 26 جولائ 2026 08:50am
ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، بلکہ بات چیت اور طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد ہی یمنی عوام کے مسائل کا دیرپا حل فراہم کر سکتا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری کشیدگی کا فوجی حل ہرگز ممکن نہیں، اس لیے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے اور پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمن میں جاری بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خطے میں امریکا کی پالیسی بھی صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔
ان کے مطابق امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
دوسری جانب یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام اور سعودی وفد کے درمیان عمان میں ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، استحکام اور یمن سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اس ملاقات کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·