ARTICLE AD BOX
پولیس کے مطابق گاڑیاں بھکر، خوشاب، بھلوال، حافظ آباد، واہ اور راولپنڈی میں فروخت کی گئی تھیں
راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری سے کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں رینٹ پر لے کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کلر سیداں پولیس نے ساتوں گاڑیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ملزم نے وقتاً فوقتاً رینٹ پر گاڑیاں حاصل کرکے انہیں دیگر اضلاع میں فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے چند روز قبل شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اضلاع سے گاڑیاں برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق گاڑیاں بھکر، خوشاب، بھلوال، حافظ آباد، واہ اور راولپنڈی میں فروخت کی گئی تھیں۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ دھوکا دہی یا استحصال کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ شہری کسی بھی قسم کے لین دین سے قبل مکمل تسلی ضرور کریں تاکہ ان کی قیمتی اشیا محفوظ رہ سکیں۔
.png)
3 days ago
3




English (US) ·