Times of Pakistan

راولپنڈی میں دکان پر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، سابقہ ملازم اور مالک کا دوست ہی چور نکلے

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کرلی


راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے چند روز قبل دکان میں ہونے والی چوری اور نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات میں دکان کا سابقہ ملازم اور مالک کا ایک دوست ہی ملوث نکلے جنہوں نے واردات کے لیے دکان کی ڈپلیکیٹ چابی بنوا رکھی تھی۔

ملزمان نے رات کی تاریکی میں دکان میں داخل ہو کر 20 لاکھ روپے نقدی چوری کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

نیو ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ زیر حراست افراد کی نشاندہی اور انکشاف پر مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Read Entire Article