Times of Pakistan

ریئلٹی شو دیکھنے پر شوہر سے جھگڑا، خاتون کی عمارت سے کودنے کی کوشش

2 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 28 جولائ 2026 11:39am

بھارت میں ایک خاتون کی جانب سے بلند و بالا عمارت کی بالکونی سے کودنے کی دھمکی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک ریئلٹی شو دیکھنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔

بھارت کے علاقے گریٹر نوئیڈا کی ایک اونچی عمارت میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک لڑکی اپنے ساتھی سے معمولی سی بات پر جھگڑے کے بعد اٹھارہویں منزل کے بالکونی کے جنگلے پر چڑھ گئی اور نیچے چھلانگ لگانے کی دھمکی دینے لگی۔ اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 26 جولائی کو گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی ایک سوسائٹی کی 18ویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بالکونی کے اندر کھڑا خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ عمارت کے دیگر رہائشی یہ منظر اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/GreaterNoidaW/status/2081724528678600744

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوراً اس ہاؤسنگ سوسائٹی کا رخ کیا اور واقعے سے متعلق دونوں افراد سے پوچھ گچھ کی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد گریما اور موہیت ہیں، جو میرٹھ کے رہائشی ہیں اور باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گھر میں بیٹھ کر ایک ساتھ ریئلٹی شو ”لاک اپ“ دیکھ رہے تھے کہ شو کے ایک منظر پر ان دونوں کی رائے الگ تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔

یہ بحث اتنی بڑھی کہ لڑکی غصے میں بالکونی کی طرف بھاگی اور جنگلے کے باہر لٹک گئی۔

پولیس حکام نے صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں بتاتے ہوئے کہا کہ موقع پر امن و امان کی کوئی خرابی دیکھنے میں نہیں آئی، جبکہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بڑا حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب، خطرناک اور سنسنی خیز مناظر پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیلی جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

Read Entire Article