Times of Pakistan

’’زندہ مجسمے‘‘ کانگو کے مشہور فٹبال شائق کی ورلڈ کپ میں انٹری

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ایبولا سے متعلق آئسولیشن قوانین کی وجہ سے مچل کانگو کے پہلے ورلڈ کپ میچ کے موقع پر اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے تھے


فیفا ورلڈ کپ میں’’زندہ مجسمے‘‘ کی عرفیت رکھنے والے کانگو کے مشہور فٹبال شائق مچل نکوکا مبولاڈنگا نے بھی آخر کار ورلڈ کپ میں پہلی حاضری لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق انھیں افریقی کپ آف نیشنز میں ملکی مقتول رہنما لومومباویا کا مجسمہ بن کر پورے میچ میں کھڑے رہنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت ملی تھی۔

منگل کو کانگو اور کولمبیا کے میچ میں وہ اسٹیڈیم پہنچ گئے، ایبولا سے متعلق آئسولیشن قوانین کی وجہ سے مچل کانگو کے پہلے ورلڈ کپ میچ کے موقع پر اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے تھے۔

وہ کانگو ٹیم کی بینچ کے پیچھے ایک چبوترے پر کھڑے ہوگئے اور اپنے مخصوص انداز میں دایاں بازو بلند کر کے مکمل خاموشی اور سکون کے ساتھ مجسمے کی شکل اختیار کر لی۔

Read Entire Article