ARTICLE AD BOX
سیاحوں کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے برآمد، ملاح شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر واقع جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مہوڈنڈ سے دو گھنٹے مسافت پر واقع سیف اللہ جھیل میں ایک ہی خاندان کے 8 جبکہ ملاح سمیت 9 افراد کشتی میں سوار ہوئے، اس دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے جس کے ملاح کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئیں۔ پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ برآمد کی گئی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.png)
1 day ago
2




English (US) ·