ARTICLE AD BOX
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 4ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی
فوٹو فائل 
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 4ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 200روپے کی کمی سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743روپے گھٹ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 8ہزار 164روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کی کمی سے 6ہزار 999روپے کی سطح پر آگئی۔
.png)
2 days ago
5






English (US) ·