Times of Pakistan

شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا، وجہ کیا بنی؟

1 month ago 14
ARTICLE AD BOX

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مہر الشرع اب کون سی پوزیشن سنھبالیں گے


شام کے صدر احمد الشرع نے کو کئی اعلیٰ سرکاری عہدوں پر ردوبدل کیا ہے جس میں اپنے بھائی کو بھی ایک اہم عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا صنعا کی رپورٹس کے مطابق احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع پر اقربا پروری کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مہر الشارع دمشق میں صدارت کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پچھلے سال ان کی ابتدائی تقرری نے شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے والد اور پیشرو حافظ الاسد کے دور کے طریقوں کے ساتھ مماثلت پیدا کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایک حکم نامے میں صدر نے عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو، جو پہلے صوبہ حمص کے گورنر تھے، کو اپنے بھائی کی جگہ مقرر کیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مہر الشرع اب کون سی پوزیشن سنھبالیں گے۔ وہ ایک معالج ہیں جو اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Read Entire Article