Times of Pakistan

صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

1 month ago 12
ARTICLE AD BOX

 قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے، صدر زرداری


ویب ڈیسک March 18, 2026

صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت 23 مارچ کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کردیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں

مقبول خبریں

متعلقہ

Read Entire Article