ARTICLE AD BOX
جو بھی ملک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرے گا، اس پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا: امریکی صدر
شائع 08 اپريل 2026 05:11pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ممالک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کو ممکنہ ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو بھی ملک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کو ٹیرف اور پابندیوں میں ریلیف دینے پر آمادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکات میں سے کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے باوجود ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
.png)
2 days ago
3




English (US) ·