Times of Pakistan

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

4 weeks ago 15
ARTICLE AD BOX

شائع 30 مارچ 2026 12:37pm

خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی 0.9 ڈالر اضافے کے ساتھ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

یاد ہے کہ ہفتے کو عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روزہ کمی کے بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 472062 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 4116 روپے کے اضافے سے 404717 روپے ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

Read Entire Article