Times of Pakistan

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کا منصوبہ زیرِ غور

1 month ago 14
ARTICLE AD BOX

شائع 28 مارچ 2026 12:23pm

عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ براہِ راست صارفین پر منتقل کرنے اور ساتھ ہی محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی اسکیم کیلئے صوبوں سے مالی تعاون طلب کر لیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبے اس مقصد کیلئے 154 ارب روپے مختص کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک آپشن کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بوجھ مکمل طور پر صارفین پر منتقل کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسرے آپشن میں موٹرسائیکلوں کیلئے ماہانہ 20 لیٹر اور رکشوں کیلئے 30 لیٹر تک سستا ایندھن فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سبسڈی اسکیم کیلئے 6 ہفتوں کے دوران تقریباً 300 ارب روپے درکار ہوں گے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں ایندھن کا ذخیرہ 10 مئی 2026 تک گھریلو ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔

Read Entire Article