ARTICLE AD BOX
سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں
فرنچ اوپن میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے پہلا سیٹ جیت کر اچھا آغاز کیا تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کیے اور فیصلہ کن سیٹ میں حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ Diana Shnaider sensationally defeated world number one Aryna Sabalenka at Roland Garros and advanced to the tournament’s semifinals. pic.twitter.com/cDiQx742a2 سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں۔ شکست کے بعد عالمی نمبر ون سبالینکا جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر ٹینس چھوڑنے جیسے سخت خیالات کا اظہار بھی کیا۔ سبالینکا نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ٹینس چھوڑنا چاہتی ہیں۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیلین حریف جوآؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔
.png)
3 days ago
3




English (US) ·