ARTICLE AD BOX
شائع 14 اپريل 2026 12:59pm
اپنی دوسری شادی کی خبروں سے مداحوں کو حیران کرنے والی خوبرو اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سرخیوں کی زینت بن گئی ہیں۔ وجہ ان کے اپنے ہی مارننگ شو میں ان کے شوہر اعجاز خان کی جانب سے کیا گیا ایک غیر متوقع اظہارِ محبت ہے۔
مارننگ شو میں فضا علی نے اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے اپنی ملاقات اور شادی سے متعلق گفتگو بھی کی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی بھی موجود تھی۔
شو کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے سے ایک معصومانہ مگر حیران کن فرمائش کر ڈالی۔
فرال نے اعجاز خان سے کہا: ”آپ ماما کو لائیو شو میں اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے آپ گھر پر اٹھاتے ہیں۔“
اعجاز خان نے بیٹی کی فرمائش کو ٹالنے کے بجائے مسکراتے ہوئے فضا علی کو اٹھا لیا۔
لائیو ٹی وی پر یہ منظر دیکھ کر نہ صرف سیٹ پر موجود لوگ دنگ رہ گئے بلکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
اس واقعے کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین دو دھڑوں میں بٹ گئے ہیں۔ جہاں بعض صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے ایک نجی اور خوشگوار لمحہ قرار دیا۔
کئی صارفین نے اس عمل کو ’نامناسب‘ اور ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے پیمرا سے سوال کیا ہے کہ ایسے مناظر کی نشریات پر پابندی کیوں نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب سستی شہرت اور ریٹنگ حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔
دوسری جانب بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک میاں بیوی کا آپس میں محبت کا اظہار ہے اور اسے منفی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
فضا علی نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں اعجاز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے مارننگ شو کی ایک خصوصی نشست میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جہاں اعجاز مقیم ہیں۔
بات چیت کا یہ سلسلہ جلد ہی محبت میں بدل گیا اور اعجاز خان نے فضا کو شادی کی پیشکش کر دی، جس کے بعد عید کے پرمسرت موقع پر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
اعجاز خان کا کہنا ہے کہ وہ فضا علی جیسی جیون ساتھی ملنے پر بے حد خوش ہیں اور ان کے ’عشق‘ میں مبتلا ہیں۔ فضا علی بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی خوشیوں بھری زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
.png)
1 week ago
1





English (US) ·