ARTICLE AD BOX
گرفتار شخص نے میرے بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی، مقدمے کا متن
فوٹو: فائل 
راولپنڈی:
نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شخص نے میرے قوت سماعت و گویائی سے محروم بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ نصیر آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
.png)
6 days ago
3





English (US) ·