Times of Pakistan

لاہور: 15 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 21 اپريل 2026 03:59pm

لاہور میں 15 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کو ماڈل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت رب نواز کے نام سے ہوئی ہے جو فیصل آباد کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی اپنے والد کے ساتھ نواز شریف پارک موجود تھی، والد کینٹین سے پانی لینے گیا تو اوباش نے لڑکی کو اکیلا پاکر چھیڑ خانی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، سوشل میڈیا صارفین پولیس سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read Entire Article