ARTICLE AD BOX
بچی کا باپ اور سوتیلی ماں بھی اسپتال میں موجود تھے، پولیس
لاہور:
گرین ٹاؤن میں چھ سالہ بچی فاطمہ مردہ حالت میں اسپتال منتقل کی گئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ پولیس کے مطابق بچی جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی جبکہ بچی کا باپ اور سوتیلی ماں بھی اسپتال میں موجود تھے۔ بچی کے جسم پر پائے گئے تشدد کے نشانات دو دن پرانے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، واقعے کے حوالے سے حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔
.png)
2 weeks ago
3






English (US) ·