ARTICLE AD BOX
راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی
لاہور کے علاقے راوی روڈ میں تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پکی ٹھٹھی الممتاز روڈ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ سگنل پر ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس پر تیزاب نما کیمیکل پھینک دیا۔ واقعے کے نتیجے میں محمد یعقوب کی گردن جھلس گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.png)
5 days ago
2






English (US) ·