ARTICLE AD BOX
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
فوٹو: فائل 
لاہور:
مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور سینٹرل پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش کے امکان ہے۔ بارش برسانے والا یہ سسٹم 3 جون تک لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسائے گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور واسا نے اپنے اپنے طور پر بروقت ممکنہ بارش سے قبل انتظامات مکمل کر لیے۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بھی ممکنہ بارش کے پیش نظر آپریشنل اسٹاف کو بارش کے دوران فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
.png)
5 days ago
1






English (US) ·