Times of Pakistan

لاہور، موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم، موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق

8 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔، ریسکیو ذرائع


لاہور:

 بادامی باغ گریڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتاری ایک اور قیمتی جان نگل گئی جہاں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم موٹر سائیکل سوار جانبر نہ ہوسکا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Read Entire Article