ARTICLE AD BOX
شہر میں رات گئے دوبارہ شروع ہونے والی مون سون کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے
لاہور میں رات گئے دوبارہ شروع ہونے والی مون سون کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو بارش سے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت دیگر افسران و ملازمین نکاس اب کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 42.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئرپورٹ پر 30، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 2.2، اپر مال میں 12.6، جوہر ٹاؤن میں 20.6، ڈیفنس روڈ پر 3.4، اور کاہنہ میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
.png)
16 hours ago
1






English (US) ·