Times of Pakistan

لاہور: نجی کمپنی کے مالک کا ساتھی کیساتھ مل کر ملازمہ حاملہ خاتون کا گینگ ریپ

3 days ago 6
ARTICLE AD BOX

کیٹرنگ کمپنی کے مالک نے بہانے سے خاتون کو گھر بلایا، اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا


فوٹو: فائل


کاہنہ میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے ٹریس کیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے خود کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی اور نجی کیٹرنگ کمپنی کے ساتھ بطور ویٹر منسلک تھی۔

کیٹرنگ کمپنی کے مالک نے بہانے سے خاتون کو ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے ایک گھر بلایا، جہاں اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ایک ملزم نے خاتون کو زیادتی سے منع کرنے پر تھپڑ بھی مارا۔ واقعے پر تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عباس اور اعظم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read Entire Article