ARTICLE AD BOX
شائع 23 اپريل 2026 04:10pm
لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر بچوں کے چچا کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق اچھرہ کے ایک رہائشی فلیٹ سے دو بچیوں اور ایک بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بچوں کی عمر پانچ اور چار جبکہ بچی کی عمر ڈیڑھ سال بتائی جارہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں بچوں کو سفاکانہ طریقے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی اور بچوں کا والد رمضان پیشے کے اعتبار سے موٹر مکینک ہے۔ واقعے کے وقت میاں بیوی فلیٹ کو تالا لگا کر بازار گئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو فلیٹ بدستور بند تھا، تاہم اندر داخل ہونے پر انہیں اپنے بچوں کی لاشیں ملیں، جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بچوں کے چچا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·