ARTICLE AD BOX
عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم لے اڑا
لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور کی فیملی سمیت واردات، موبائل شاپ سے لاکھوں روپے چوری لاہور کے علاقے اچھرہ میں عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم لے اڑا۔ ملزم شلوار قمیض میں ملبوس اور سر پر ٹوپی پہنے دکان پر پہنچا اور تالے توڑ کر اندر داخل ہوا جبکہ ایک خاتون اور دو کمسن بچے موٹرسائیکل پر باہر انتظار کرتے رہے۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم نے اطمینان سے دکان کے لاکر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نکالے اور واردات کے بعد شٹر نیچے کر کے آرام سے فرار ہو گیا۔ موبائل شاپ کے مالک ضیاء خان نے واقعے کے بعد تھانہ اچھرہ میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
.png)
1 month ago
7




English (US) ·