Times of Pakistan

لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہوگئے

3 days ago 4
ARTICLE AD BOX

ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان میچ سے قبل شیٹ پر ناموں کیساتھ پاسپورٹ نمبر بھی غلطی سے میڈیا کو جاری ہوگئے


لیجنڈری پلیئر لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا اس میچ سے قبل شیٹ پر ناموں کے ساتھ پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر بھی غلطی سے میڈیا کو جاری ہوگئے جبکہ آئس لینڈ کی ٹیم نے اپنی شیٹ کے ساتھ پاسپورٹ نمبر نہیں لکھے تھے۔

پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہونے کو سیکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ میچ آفیشلز کو جمع ہونے والی ٹیم شیٹ پر کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ پاسپورٹ نمبر لکھے جاتے ہیں۔

 ٹیم شیٹ میڈیا کو جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ نمبر بلر کردیے جاتے ہیں۔

Read Entire Article