Times of Pakistan

ماندر گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

1 week ago 8
ARTICLE AD BOX

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے


فوٹو: فائل


راولپنڈی:

تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع ماندر گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Read Entire Article