Times of Pakistan

مداحوں کا ہجوم بے قابو، کریتی سینن نے ساتھی اداکارہ کو کیسے بچایا؟

3 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

بھارتی شہر پونے کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب فلم ’کاک ٹیل ٹو‘ کی تشہیر کے لیے وہاں موجود مشہور فنکاروں کو مداحوں کی ایک بہت بڑی بھیڑ نے گھیر لیا۔

بھیڑ اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے اور حفاظتی انتظام مکمل طور پر فیل ہو گیا تھا۔ اس دوران اداکارہ کریتی سینون نے اپنی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کی اور انہیں لوگوں کے دھکم پیل سے بچاتے ہوئے وہاں سے باہر نکالا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”کاک ٹیل 2“ کی کاسٹ، جس میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ پونے کے اس مال میں پہلے تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، ستاروں نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ہنسی مذاق کیا

تقریب کے دوران تینوں اداکاروں نے مداحوں کے ساتھ پونے کی مشہورڈش وڑا پاؤ بھی کھایا۔ جس کی ویڈیوز بعد میں سوشل میڈیا پر کافی دیکھی گئیں۔

لیکن جیسے ہی یہ پروگرام ختم ہوا تو وہاں موجود لوگوں کا ہجوم بے قابو ہو گیا۔ صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب مداحوں کی بڑی تعداد اچانک فنکاروں کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق ہجوم اس قدر بڑھ گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو راستہ بنانے میں دشواری پیش آنے لگی۔ بعض مداحوں نے آگے بڑھنے کے لیے لگی ہوئی حفاظتی رکاوٹیں توڑ دیں۔ صورتحال خراب ہوتے دیکھ کر پروگرام کے منتظمین نے تقریب کو جلدی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ستاروں کو بحفاظت نکالا جا سکے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد کپور بھیڑ کے درمیان سے راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کریتی سینون مسلسل رشمیکا کے ساتھ کھڑی رہیں اور ایک بڑی بہن کی طرح انہیں اپنے حصار میں لے کر آگے بڑھتی رہیں۔

کریتی سینن کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ متعدد صارفین نے ان کے رویے کو سراہتے ہوئے انہیں ایک ذمہ دار اور خیال رکھنے والی ساتھی قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ”جس طرح کریتی راشمیکا کی حفاظت کر رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے بڑی بہن اپنی چھوٹی بہن کا خیال رکھ رہی ہو۔“

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ”کریتی، آپ واقعی ایک اچھی بہن کی طرح پیش آئیں۔“

جہاں لوگ کریتی کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں بہت سے لوگ مال کے انتظام پر غصہ بھی نکال رہے ہیں کہ وہاں بھیڑ کو سنبھالنے کا صحیح طریقہ نہیں اپنایا گیا تھا۔

یہ فلم کاک ٹیل ٹو سال 2012 میں آنے والی مشہور فلم کاک ٹیل کا اگلا حصہ ہے جس کی کہانی ایک محبت کے مثلث کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم 19 جون 2026 کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز جائے گی۔

Read Entire Article