ARTICLE AD BOX
میچ کے دوسرے ہاف میں عزالدین اوناحی نے دو خوبصورت گول اسکور کیے، جب کہ سفیان رحیمی نے اختتامی لمحات میں تیسرا گول کرکے مراکش کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
شائع 05 جولائ 2026 12:18am
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں مراکش نے میزبان کینیڈا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں عزالدین اوناحی نے دو خوبصورت گول اسکور کیے، جب کہ سفیان رحیمی نے اختتامی لمحات میں تیسرا گول کرکے مراکش کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
اس کامیابی کے ساتھ مراکش مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں متاثرکن کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ فرانس یا پیراگوئے میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا، جس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے راؤنڈ آف 16 کے میچ کے بعد ہوگا۔
.png)
1 hour ago
1

English (US) ·