Times of Pakistan

ممکنہ مذاکرات: امریکی صدر ٹرمپ کا وٹکوف اور کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 24 اپريل 2026 09:14pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ مذاکرات اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہیں، جنہیں خطے میں تناؤ کم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اس وقت نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر مذاکرات میں شریک نہیں ہو رہے، جنہیں وائٹ ہاؤس ایران وفد کا اہم نمائندہ تصور کرتا ہے۔

تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو نائب صدر کو فوری طور پر اسلام آباد روانہ کیا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی ٹیم پہلے ہی پاکستان میں موجود رہے گی۔

Read Entire Article