Times of Pakistan

منشیات برآمدگی پر لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

18 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

تھانہ گلبرگ میں تعینات کانسٹیبل علیم عباس کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا


لاہور میں پولیس اہلکار کو منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ گلبرگ میں پولیس نے منشیات برآمدگی پر پولیس اہلکار کو حراست میں لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر اُسے معطل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل علیم عباس کے نام سے ہوئی جس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل چند ماہ قبل معطل اور پولیس لائنز میں کلوز ہوا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں اور قانون سب کیلئے برابرہے، محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق ہیں۔

فیصل کامران نے کہا کہ کرپٹ، بدعنوان،اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Read Entire Article