ARTICLE AD BOX
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اٹلی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مؤقف کی حمایت نہیں کی اور بعض اہم سہولیات کے استعمال کی اجازت بھی نہیں دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جی سیون اجلاس کے دوران اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے متعدد مرتبہ ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ اٹلی میں میلونی کی عوامی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے اور اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا تیار کرنے سے روکنے کے معاملے پر امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیٹو نے بھی اسی طرح کا مؤقف اختیار کیا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اٹلی نے امریکا کو اپنی لینڈنگ اسٹرپس اور رن ویز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث امریکی کارروائیوں میں لاجسٹک مشکلات پیش آئیں۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا اٹلی اور دیگر نیٹو اتحادیوں کے دفاع پر ہر سال سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس کے باوجود واشنگٹن کو مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد اب جارجیا میلونی دوبارہ بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں تاکہ اپنی سیاسی مقبولیت میں اضافہ کر سکیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے منفی ردعمل کا اظہار کیا۔
.png)
2 hours ago
4





English (US) ·