ARTICLE AD BOX
شائع 12 جولائ 2026 09:22am
میامی میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سخت مقابلے کے بعد فیصلہ ایکسٹرا ٹائم میں ہوا، جہاں انگلینڈ نے فاتحانہ گول اسکور کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
اس اہم ترین میچ میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو بیلنگھم رہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی طرف سے دونوں گول اسکور کیے۔
دوسری جانب پہلی بار ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور ان کی طرف سے واحد گول شائل ڈراپ نے کیا، لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم ایکسٹرا ٹائم میں انگلینڈ نے فیصلہ کن گول کرکے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
انگلش ٹیم نے پہلی بار 1966 میں ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد 1990 میں ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی تھی اب 2026 میں ایک بار پھر انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ٹائٹل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔
ناروے کی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، تاہم اس کا سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناروے کا پہلا کوارٹر فائنل تھا، جس نے ٹیم کی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
واضح رہے کہ اسپین اور فرانس پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں، جبکہ انگلینڈ کی کامیابی کے بعد سیمی فائنل کی صف مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
.png)
4 hours ago
3





English (US) ·