Times of Pakistan

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کا حکم، جرمنی کا اظہار تشویش

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، نیتن یاہو


جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مزید قبضہ کرنے کا منصوبہ تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمنی فلسطینی سرزمین کی مستقل تقسیم کی مخالفت کرتا ہے۔

جرمنی اسرائیل کا مضبوط اتحادی رہا ہے تاہم 2025 میں برلن نے غزہ میں استعمال ہونے والی تمام فوجی برآمدات کو اس وقت معطل کر دیا جب اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج پہلے ہی جنگ زدہ فلسطینی سرزمین کے تقریباً 60 فیصد حصے پر قابض ہیں۔

Read Entire Article