Times of Pakistan

نیپرا کا پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقراررکھنے کا فیصلہ

1 day ago 5
ARTICLE AD BOX

شائع 16 فروری 2026 07:28pm

سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ پرانے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رہے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سولر پالیسی 2026 کے ترمیمی مسودے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مجوزہ ترامیم پر شراکت داروں اور متعلقہ فریقین سے 30 روز کے اندر تجاویز طلب کرلی ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ تمام آرا اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا اطلاق 9 فروری سے کیا جائے گا۔ تاہم پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کی موجودہ پالیسی اور شرائط کو برقرار رکھا جائے گا، جس سے ہزاروں گھریلو اور کمرشل صارفین کو ریلیف ملے گا۔

Read Entire Article