Times of Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور جنگ بندی اقدامات کو سراہا، ایکس پر بیان بھی جاری

شائع 17 اپريل 2026 05:58pm

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے سینئر مشیر سے ملاقات کی اور امن کوششوں پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی امن کوششوں اور مجوزہ تاریخی اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاک بھارت جنگ بندی میں ان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ فیصلے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انھوں نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کی تعریف کی اور اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کی گئی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ جنگ بندی ممکن ہوئی جو امن کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔

Read Entire Article