ARTICLE AD BOX
ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے مقرر ہو گئی۔
شائع 17 اپريل 2026 09:34pm
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل 32 روپے 12 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کے بعد ڈیزل کی پرانی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ قوم کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو سکے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
.png)
1 week ago
3





English (US) ·