Times of Pakistan

ٹرمپ سے تحفے میں ملنے والے امریکی وزیر خارجہ کے جوتے وائرل

2 days ago 1
ARTICLE AD BOX

ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں اور کابینہ کے بعض ارکان کو اکثر ایک ہی طرز کے جوتے تحفے میں دیتے ہیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جوتوں کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو کو ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے سیاہ ڈریس شوز تحفے میں دیے تھے تاہم متعدد تصاویر میں یہ جوتے ان کے پاؤں کے مقابلے میں بڑے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں اور کابینہ کے بعض ارکان کو اکثر ایک ہی طرز کے جوتے تحفے میں دیتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات خود ہی لوگوں کے جوتوں کا سائز اندازے سے بتاتے ہیں اور پھر ان کے لیے جوتے منگواتے ہیں۔

Sec Rubio burns Rep Jacobs

“We're talking about shoes ??! You guys kidding me ?? Is this the Foreign Affairs Committee, or is this a circus ? What is this?!”

😂

pic.twitter.com/A8QINlSo07

— 🇦🇪 HGS (@Sajwani) June 3, 2026

یہ جوتے امریکی برانڈ فلورشیم کے تھے جن کی قیمت تقریباً 145 ڈالر بتائی گئی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے کئی دیگر عہدیدار بھی ایسے ہی جوتے پہنے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

حال ہی میں امریکی کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بھی مارکو روبیو سے ان جوتوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سماعت ہے یا "سرکس"۔

Read Entire Article