Times of Pakistan

ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

2 days ago 1
ARTICLE AD BOX

جو ملک ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرے گا اس پر فوری طور پر ٹیرف عائد ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ


فوٹو: فائل


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو ملک ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرے گا اس پر فوری طور پر ٹیرف عائد ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملک سے امریکا کو فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوجائے گا، اس میں کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران کے خلاف جاری جنگ میں دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔

امریکی صدر نے جنگ بندی کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ یہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

Read Entire Article