ARTICLE AD BOX
جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے عالمی اداروں کے مطابق ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حوالے سے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جارہی ہے، جس کے اثرات براہ راست عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے، جس سے عالمی معیشت اور ایندھن کی سپلائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق بھیجی گئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو انہیں بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جواب مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے اور تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
.png)
7 hours ago
3






English (US) ·