ARTICLE AD BOX
جنوبی افریقی ٹیم میں چار جبکہ یو اے ای کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بولنگ کے فیصلے پر ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرکے وکٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
.png)
7 hours ago
1







English (US) ·