Times of Pakistan

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے: عالمی بینک

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 10 اپريل 2026 10:38am

عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق تازہ اکنامک اپڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں مزید سست روی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اس سے قبل لگائے گئے تین اعشاریہ چار فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ ایک فیصد رہی تھی۔

۔

افراط زر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح تقریباً ساڑھے چار فیصد رہی، تاہم آئندہ مالی سال 2026 میں یہ بڑھ کر سات اعشاریہ چار فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

عالمی بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2025 میں اعشاریہ پانچ فیصد سرپلس رہنے کے بعد آئندہ مالی سال 2026 میں یہ ایک اعشاریہ دو فیصد خسارے میں جا سکتا ہے۔

Read Entire Article