Times of Pakistan

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

1 week ago 1
ARTICLE AD BOX

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو منتقل کر دیے جائیں گے

شائع 03 اپريل 2026 08:26pm

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے فوری واپسی کے مطالبے کے بعد پاکستان نے 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو منتقل کر دیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا یہ 2 ارب ڈالر کا قرض پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کی صورت میں موجود تھا، جس پر پاکستان باقاعدگی سے 6 فیصد شرح سود ادا کر رہا تھا۔

اس سے قبل یو اے ای نے پاکستان کے لیے اس قرض کو رول اوور کیا تھا اور حال ہی میں دسمبر 2025 میں اس قرض کی مدت میں قلیل عرصے کے لیے توسیع بھی کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ابوظہبی کی جانب سے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پاکستان نے یہ قرض واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Entire Article