ARTICLE AD BOX
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اپ ڈیٹ 27 جون 2026 06:54pm
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پاکستان میں ہفتے کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب میں لاہور، شرقپور، اٹک، اوکاڑہ، پھالیہ، حسن ابدال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، بھلوال، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خیبرپختونخوا میں خیبر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، لوئردیر، دیربالا، باجوڑ، مردان، سوات، صوابی، بنوں، مردان، چارسدہ، چترال اور لکی مروت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·