Times of Pakistan

پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 جون کو بیلجیئم روانہ ہوگی

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پاکستان کو تیرہ سے ستائیس جون تک بیلیجیئم، اسپین، انگلینڈ اور بھارت سے دو دو میچز کھیلنا ہیں


پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

قومی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں 9 جون کو کراچی سے بیلجیئم روانہ ہوگی، ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں منظور الحسن نبھارہے ہیں۔

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو تیرہ سے ستائیس جون تک بیلیجیئم، اسپین، انگلینڈ اور بھارت سے دو دو میچز کھیلنا ہیں۔

لاہور میں کیمپ کے دوران پی ایچ ایف کی طرف سے کھلاڑیوں کو تمام  کوچنگ، لاجسٹک سمیت سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پہلی بار کھلاڑیوں کے ڈیلز الاؤنسز بھی ایڈوانس میں ہی ادا کردیے گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں گول کیپر کوچ مظہر عباس کی جگہ کوچ وسیم احمد کی شمولیت کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم کا دستہ 20 ارکان اور پانچ ٹیم مینجمنٹ آفیشلز پر مشتل ہوگا۔

Read Entire Article