Times of Pakistan

پنجاب میں پہلا اسکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا

پنجاب میں پہلا اسکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے اسکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔

اسکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔ پنجاب میں اسکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔

پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔

نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈننگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے جبکہ انڈسٹریل الیکٹرکیشن،پلمبرننگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور  ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین کو سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Read Entire Article