Times of Pakistan

پنکی اور ارمغان کیس میں مماثلت: بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کا انکشاف

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ کے استعمال اور فروخت سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

کراچی میں گرفتار کوکین کوئن انمول عرف پنکی اور ارمغان کیس کی تحقیقات کے دوران دونوں مقدمات میں مبینہ مماثلت سامنے آگئی ہے، دونوں کیسز میں بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کے شواہد ملے ہیں جب کہ امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ کے استعمال اور فروخت سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی اور ارمغان کیس میں مماثلت سامنے آگئی جب کہ دونوں کیسز میں بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی بھی ارمغان کی طرح مبینہ طور پر بیرون ملک سے منشیات منگوانے میں ملوث رہی جب کہ ’جینگل‘ نامی منشیات بیرون ملک سے منگوا کر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کے کلائنٹس میں زیادہ تر کوکین استعمال کرنے والے افراد شامل تھے جب کہ اس کے سب سے زیادہ کلائنٹس اس کوکین کے تھے جو وہ خود تیار کرتی تھی، اس کی تیار کردہ کوکین کی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ تھی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ارمغان اور شیراز کیس کی تفتیش کے دوران بھی امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ سے متعلق انکشافات سامنے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ارمغان ویڈ کے ساتھ امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ کا استعمال کرتا تھا جب کہ پنکی کوکین کے ساتھ امپوٹڈ منشیات جینگل کا استعمال کرتی تھی، پنکی اور ارمغان دونوں کا ٹارگٹ ایلیٹ کلاس تھا۔

تحقیقات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں اور مختلف پارٹیز میں پنکی کی منشیات عام طور پر استعمال کی جاتی تھی۔ پولیس اب اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ منشیات کس راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھیں اور اس عالمی کارٹل میں مزید کون کون سے بااثر افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا جب کہ  گزشتہ روز  پنکی کے بھائی کے خلاف لاہور میں مقدمہ سامنے آیا ہے۔

لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ 2022 میں شاداب کالونی میں لگژری گاڑی سے پنکی کا بھائی ملزم ریاض بلوچ منشیات دینے اترا تو پولیس نے قابو کرلیا، اس کے ساتھ موجود اس کی بہن انمول عرف پنکی گاڑی دوڑا کر نکل گئی، پنکی کے بھائی ریاض بلوچ پر لاہور میں 7 جنوری 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Read Entire Article