Times of Pakistan

پولیس تشدد  سے  دل برداشتہ شخص پراسرار طور پر جھلس گیا، اہلکار اسپتال چھوڑ کر غائب

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

بھائی پراپرٹی ڈیلر ہے جسے سب انسپکٹر چوکی لے کر جہاں جہاں پولیس والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، بھائی کا بیان

راولپنڈی:

پولیس تشدد سے دل برداشتہ شخص پراسرار طور پر جھلس گیا ، جسے اہل کار مبینہ طور پر اسپتال چھوڑ کر غائب ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس چوکی حمیداں  پر انسانیت سوز واقعہ  پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر پولیس تشدد و بدسلوکی سے دل برداشتہ شخص پراسرار طور آگ سے جھلس گیا  جب کہ شدید زخمی شخص کو پولیس اہلکار پمز اسپتال چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔

متاثرہ شخص کے بھائی نے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر کال کردی ۔

اطلاعات کے مطابق ترنول کے رہائشی محمد عامر نے ون فائیو پر بتایاکہ 45 سالہ بھائی امجد محمود پراپرٹی ڈیلر ہے ، جسے سب انسپکٹر نعیم احمد تھانہ ایئرپورٹ کی چوکی حمیداں لے کر گیا ۔ پولیس آفیسر نے کسی قسم کی وجہ نہیں  بتائی  اور بھائی کو پولیس عملے نے تشدد کا نشانہ بنایا ، جہاں بھائی نے موٹر سائیکل سے پیڑول نکال کر خود پر چھڑک لیا اور خود کو آگ لگا لی ۔

بعد ازاں نامعلوم پولیس آفیسر بھائی کو، جو کہ جلی ہوئی حالت میں تھا، پمز اسپتال چھوڑ گیا ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے۔ فریقین کو دریافت کے لیے طلب کیاگیا تھا، جہاں مذکورہ شخص نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی  جب کہ تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او ابراہیم بلوچ رابطے پر میسر نہ ہوسکے ۔

Read Entire Article