ARTICLE AD BOX
مقدس مقامات پر غیر انسانی واقعات اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے
پوپ لیو کی جانب سے مقدس مقامات پر بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں اہمیت کا حامل ہے جب خاص طور پر مختلف خطوں میں مذہبی اور سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پوپ لیو کا یہ بیان عبادت گاہوں پر حملوں، مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مساجد، گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہو پر حملوں کے واقعات، مذہبی انتہا پسندی اور جنگی حالات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان سب نے مقدس مقامات کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔
.png)
2 weeks ago
4





English (US) ·